بھارتی کسانوں کا پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان
دلی کے اردگرد بارڈر پر مظاہرین نے مستقل گھر بنانا شروع کر دیئے
کسان رہنمائو ں نے ریاستی الیکشن میں مودی کا گھمنڈ توڑنے کے مختلف ریاستوں کے دورے بھی شروع کر دیئے

نئی دہلی(ویب  نیوز) بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 108روز ہو گئے، کاشتکاروں نے بھارتی پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان کر دیا۔ دلی کے اردگرد بارڈر پر مظاہرین نے مستقل گھر بنانا شروع کر دیئے۔کسانوں کے ارادے بھی پکے اور اب مکان بھی پکے کر لیے۔ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کیخلاف سراپا احتجاج کسانوں کے ارادے بھی پختہ ہے،مظاہرین نے دلی کے اردگرد بارڈر پر مستقل گھر بنانا شروع کردیئے۔ کسانوں کی جانب سے موسمی حالات سے بچنے کیلئے انتظام کیا جارہا ہے۔کسان رہنمائو ں نے ریاستی الیکشن میں مودی کا گھمنڈ توڑنے کے مختلف ریاستوں کے دورے بھی شروع کر دیئے۔ کاشتکاروں نے بھارتی پارلیمنٹ کے باہر منڈی لگانے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پنجاب، ہریانہ میں ہونے والے کاشتکاروں کے جلسوں میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔کارکنوں کا کہنا ہے مذاکرات ضرور کریں گے لیکن مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔