روزہ کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے ، سعودی مفتی اعظم کا فتوی

ریاض(ویب  نیوز)سعودی عرب کے مفتی اعظم عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ نے فتوی دیا ہے کہ روزہ کی حالت میں کورونا ویکسین لگوانا جائز ہے،عرب میڈیا کے مطابق سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ ویکسین لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہو گا۔ کورونا ویکسین عضلاتی طور پر لگائی جاتی ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا،دوسری جانب اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹویٹیز ڈیپارٹمنٹ دبئی کے مفتی اعظم ڈاکٹر محمد عیادہ الکبیسی کا کہنا ہے کہ علما کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رگوں یا گوشت میں لگائے جانے والے انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا،ا نہوں نے مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے شرط یہ ہے کہ یہ ایسی دوائی نہ ہو جو بھوک مٹانے کیلئے استعمال ہوتی ہو۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں12 کروڑ23لاکھ 67ہزار سے زائد افراد متاثر اور27 لاکھ 3 ہزار 176 ہلاک ہو چکے ہیں۔