ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکارہوچکی ہے:عثمان بزدار

ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکارہوچکی ہے:عثمان بزدار
استعفوں پر ایک دوسرے کے دست و گریباں ہونے والے عناصر تنہا ہوچکے ہیں

لاہور (ویب  نیوز)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کرنے والی پی ڈی ایم خود انتشار کا شکارہوچکی ہےـ استعفوں پر ایک دوسرے کے دست و گریباں ہونے والے عناصر تنہا ہوچکے ہیں  ایک ہی” گھاٹ سے پانی پینے کے دعویدار” اب کسی کو منہ دکھانے کے لائق نہیں رہےـپی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں ـجو استعفوں پر آپس میں لڑ پڑیں وہ راہنمائی کے کیسے دعویدار ہوسکتے ہیںـیہ عناصر راہنمائوں کے روپ میں راہزنوں کا ٹولہ ہےـانہوں نے کہاکہ ہمیشہ سچ کو کامیابی ملتی ہے اور جھوٹ کے پائوں نہیں ہوتےـدنیا نے دیکھا کہ جھوٹ بولنے والے آج رسوا ہوئے ہیںـاللہ تعالیٰ نے سچی اور شفاف قیادت کو سرخرو کیا ہےـپی ڈی ایم کاجو حشرہوا ہے وہ منفی سیاست کرنے والوں کے لئے نوشتہ دیوارہےـ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اڑھائی برس میں بلاامتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کی منفی سیاست ختم ہوچکی ہے اور پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے۔ استعفوں کی ناکام سیاست کے بعد لانگ مارچ کی سیاست بھی ناکام رہی۔ مسترد شدہ عناصر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔اڑھائی برس میں جو کام کئے ہیں ، سابق حکمران 30 برس میں نہیں کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کورونا کے قومی چیلنج کے دوران بھی منفی سیاست سے باز نہیں آئی۔