کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید100 مریض انتقال کر گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد رہی،این سی اوسی

متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63ہزار200تک پہنچ گئی

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

مہلک عالمی وباء کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید100 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے کل مریضوں کی تعداد14356تک پہنچ گئی ۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک میں کوروناوائرس کے4084نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63ہزار200تک پہنچ گئی ۔ملک میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایک روز میں ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں، اس سے قبل گزشتہ سال 5جولائی کو کورونا سے ایک روز میں سب سے زیادہ 93ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8.8 فیصد رہی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے منگل کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالہ سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابقملک بھر میں کوروناوائرس کے6 لاکھ278 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد48566تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3170 تک پہنچ گئی ۔کوروناوائرس کی تیسری لہر آنے کے بعد پاکستان میں کوروناوائرس کے نئے رپورٹ ہونے والے کیسز اور فعال کیسز کی تعدادتیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبہ سندھ کے بعد صوبہ پنجاب میں بھی کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی اور یہ تعداد دو لاکھ 17ہزار سے اوپر جا چکی ہے۔ جبکہ صرف صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد24ہزار سے تجاوز کر گئی ۔پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.2فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح90.5 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2080مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق صوبہ پنجاب کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں اور فعال کیسز کے اعتبا ر سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر ہے۔ کوروناوائرسے ہونے والی اموات کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ملک بھر میں دوسرے نمبرپر آگیا۔ اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 9370تک پہنچ گئی ۔ کوروناووائرس کے کل صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کے اعتبار سے صوبہ سندھ ملک بھر میں پہلے نمبرہے جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔ صوبہ پنجاب میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد24390تک پہنچ گئی، صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد4711صوبہ خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد8401،صوبہ بلوچستان261،آزاد جموں وکشمیر1387جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد46رہ گئی ہے جو ملک بھر میں سب سے کم ہے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک صوبہ سندھ میں کوروناوائرس کے دو لاکھ55ہزار952 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبہ پنجاب ایک لاکھ86ہزار985،خیبر پختونخوا75324،اسلام آباد47271،بلوچستان19067،آزاد جموں وکشمیر10812جبکہ گلگت بلتستان میں کوروناوائرس کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد4867تک پہنچ گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 57204 تک پہنچ گئی ،خیبر پختونخوا میں86044، سندھ میں 2 لاکھ65ہزار158، پنجاب میں دو لاکھ17 ہزار694، بلوچستان میں19535، آزاد جموں و کشمیر میں12549اور گلگت بلتستان میں5016فرادکورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں6319افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں4495، خیبر پختونخوا میں2319، اسلام آباد میں563، گلگت بلتستان میں 103، بلوچستان میں207اور آزاد جموں و کشمیر میں350فراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اب تک ملک بھر میں کوروناوائرس کے ایک کروڑایک لاکھ 53  ہزار364ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے46269نئے ٹیسٹ کئے گئے۔