مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا نام نہیں ہے۔ احسن اقبال

پیپلزپارٹی نے حکومت سے  ہاتھ ملا لیا  ہے

7مسترد ووٹوں پر پیپلزپارٹی نے مہر لگائی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی بات چیت

اسلام آباد(ویب  نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا نام نہیں،جب گول کرنے کا وقت تھا تو پیپلزپارٹی نے حکومت کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ،واضح ہوگیا 7مسترد ووٹوں پر پیپلزپارٹی نے مہر لگائی ۔ ایک نجی ٹی وی  پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ باپ کو ساتھ ملا کر اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا عہدہ لیا گیا۔ اسپیکر کے رویے کے باعث کسی کمیٹی میں شریک نہیں ہوں گے ۔ ہمارے تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہوں گے۔ پیپلزپارٹی  نے یکطرفہ طورپر اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔  مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا نام نہیں ہے۔ ن لیگ میں نواز شریف شہباز شریف ، شاہد خاقان عباسی ، خواجہ آصف بھی ہیں میں خود بھی ہوں۔ ہم سب کا سیاسی تجربہ شاید بلاول بھٹو کی عمر سے زیادہ ہے ۔ بلاول بھٹو پارٹی چیئرمین ہیں لیکن ابھی سیاست سیکھنی ہے۔ بلاول بھٹو پی ڈی ایم بنانے کا کریڈٹ لے رہ ہیں۔ مسلم لیگ(ن) میں کوئی دو  دھڑے نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن ایک ہی ہے۔ جب کوئی اس قسم کی گفتگو کرتا ہے تو اس پر مزید بداعتمادی پیدا ہوتی ہے اس کا مطلب کہ کوئی شطرنج لگانے کی کوشش کررہا ہے ن لیگ میں تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے جو ہو نہیں ہوسکتی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے تھے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں  مل کرچلیں کیونکہ ہم آپس کی جنگ نہیں  لڑنا چاہتے۔ ہمارا ہدف پیپلزپارٹی نہیں ہے ہمارا ہدف عمران خان اور یہ نظام ہے۔ بلاول مگر پیپلز پارٹی ایک طرف  اور پیپلزپارٹی دوسری طرف چلی گئی ۔ بی اے پی سے الحاق پر پیپلزپارٹی خود بھی پریشان ہوئی۔ بی اے پی کو ساتھ ملا کر اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا عہدہ لیا گیا ۔ تمام جماعتیں لانگ مارچ کے ساتھ استعفیٰ دیتیں تو حکومت گر جاتی۔9جماعتیں  ایک طرف پیپلزپارٹی  دوسری طرف تھی۔ احسن اقبال  نے کہاکہ 5 یا 6 سیٹوں کے ساتھ پیپلزپارٹی کس عدم اعتماد کی بات کررہی ہے ؟ انہوں نے کہاکہ18  ویں ترمیم کی آڑ میں شہروں کو پسماندہ  کیا جارہا ہے ۔ ہمیں پتا ہے کیا چالیں چلی جارہی ہیں، ہم بھی نفع نقصان  دیکھ کر استعفوں کا فیصلہ کریں گے ،کوئی کیسی سیاسی ڈیل کررہا ہے یا نہیں ہر جماعت بتاسکتی ہے۔