عوامی لیڈر موت شان سے قبول کرلیتا ہے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ، آصف زرداری

ملک آئین،پارلیمانی نظام کی حفاظت کی حفاظت کرتے رہیں گے

کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر رہے ان کو ناکام بنائیں گے

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی برسی کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (ویب  نیوز)سابق صدر و پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے عوامی لیڈر موت شان سے قبول کرتا ہے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں ، ملک اور آئین کی حفاظت کرتے رہیں گے ، کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر رہے ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے ، پارلیمانی نظام کی حفاظت کرتے ہوئے اصول پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے اس ملک کی تعمیر کی، قوم کو سوچنے کیلئے شعور ، بولنے کیلئے زبان اور فخر سے سر اٹھاکر جینے کا ڈھنگ سکھایا۔دنیا کی سیاسی تاریخ گواہی دے رہی ہے کہ قائد عوام نے سیاست کے انداز تبدیل کیئے اور عوام کی حکمرانی قائم کی ۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے تختہ دار پر چڑھ کر دنیا کو بتادیا کہ عوام کا لیڈر موت کو بھی شان سے قبول کرتا ہے مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرتا ، آصف زرداری نے کہا کہ آج کے ہم اپنے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ملک اور آئین کی حفاظت کرتے رہیں گے ۔ ہم نے 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خود مختاری دیکرشہید ذوالفقارعلی بھٹو کے وعدے کی تکمیل کی ، کچھ عناصر 18 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سازشیں کر رہے ہم ان سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔