دہشتگرد سکیورٹی فورسزکیخلاف دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا،آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک)

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران جھڑپ میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگردپیر عرف اسد مارا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے شہر لدھا میں آپریشن کیا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیر عرف اسد مارا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد پیر عرف اسد 2006 سے ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا اور اس نے ٹی ٹی پی بیت اللہ محسودگروپ میں شمولیت اختیارکی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پیر عرف اسد حکیم اللہ محسود کی موت کے بعد شہریار محسود گروپ میں شامل ہوگیا، دہشتگرد سکیورٹی فورسزکیخلاف دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔