اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

کورونا وائرس سے 110 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 182 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 61 ہزار 173، سندھ میں 2 لاکھ 70 ہزار 963، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 3 ہزار 419، بلوچستان میں 20 ہزار 662، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163، اسلام آباد میں 68 ہزار 665 جبکہ آزاد کشمیر میں 15 ہزار 137 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 10 لاکھ 7 ہزار 252 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 481 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 50 ہزار 775 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 302 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 110 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہزار 982 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 271، سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 796، اسلام آباد میں 626، بلوچستان میں 222، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 423 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔