تحریک لبیک پاکستان کو خیرات اور امداد دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہو گی

ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے ٹی ایل پی کے اثاثوں کا تعین کیا جائے گا، وزارت داخلہ کا مراسلہ جاری

اسلام آ باد (ویب ڈیسک)

تحریک لبیک پاکستان  (ٹی ایل پی) کو کالعدم جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ نیکٹا نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم جماعتوں کی فہرست میں 79ویں نمبر پر شامل کر دیا ۔ تحریک لبیک پاکستان کو خیرات اور امداد دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مترادف ہو گی۔ ڈپٹی کمشنرز کے ذریعے ٹی ایل پی کے اثاثوں کا تعین کیا جائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قراردے دیا گیا ہے اور اس کو فنڈز دینا غیر قانونی ہو گا اور ٹی ایل پی کو فنڈ دیا جائے گا تو فنڈ دینے والے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو صوبوں کے چیف سیکرٹریز کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا تعین کریں کہ ٹی ایل پی کے اثاثے کہاں، کہاں واقع ہیں اور یہ اثاثے کیا ہیں ۔ وزارت داخلہ اس حوالے سے لائحہ عمل طے کرے گی کہ ٹی ایل پی کے اثاثوں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے گا یا انہیں آزاد لوگوں کے حوالے کیا جائے گا۔