کراچی :اسٹاک ایکس چینج میںایک روزہ شدید مندی کے بعد تیزی کا رجحان

کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ،انڈیکس486.21پوائنٹس کے اضافے سے45399.78پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

کراچی(صباح نیوز)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کوکاروبار حصص میں ریکوری آئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی پرکشش قیمتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور خریداری کے باعث تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس486.21پوائنٹس کے اضافے سے45399.78پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ 69.82فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 84ارب 76کروڑ5لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا  تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیرکی نسبت 5.45فی صدکم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مثبت رجحان دیکھنے میں آیااور ملک میں امن وامان کے حوالے سے جاری کشیدگی میں کمی آنے کے باعث سرمایہ کاروں نے  منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی بھرپور خریداری کی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور کے ایس ای100انڈیکس دوران ٹریڈنگ 45ہزار کی نفسیاتی حد بحال کرتے ہوئے45557.17پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان کاروبار کے اختتام تک برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس486.21پوائنٹس کے اضافے سے45399.78پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس 170پوائنٹس کے اضافے سے18532.90پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس332.51پوائنٹس کے اضافے سے 30863.37پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر401کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 280کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 102میں کمی اور19میں استحکام رہا۔منگل کو مارکیٹ میں34کروڑ32لاکھ81ہزار979حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ روز پیر کو36کروڑ30لاکھ97ہزار593شیئرزکا کاروبار ہوا تھا۔ تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت84ارب 76کروڑ5لاکھ89ہزار896 روپے   بڑھ کر79کھرب36ارب39کروڑ42لاکھ60ہزار645 روپے ہوگیا ۔منگل کو کاروباری اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں ورلڈ کال ٹیلی کام،یونٹی فوڈز،غنی گلوہول،ٹی آر جی پاکستان،ٹیلی کارڈ لمٹیڈ،سلک بینک،عائشہ اسٹیل مل،بائیکوپیٹرولیم،ہم نیٹ ورک اورفوجی فوڈز شامل ہیں۔ گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے رفحان میظ568روپے کے اضافے سے9818روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل144.60روپے کے اضافے سے2074روپے ہوگئی جب کہ پریمیئر شوگر26.90روپے کی کمی سے335.60روپے اورمری پٹرولیم19.95روپے کی کمی سے1595.61روپے ہوگئی۔