نیویارک،نئی دہلی ،انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3133637ہو گئیں ،کیسز14کروڑ84لاکھ80ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3133637ہو گئیں ،کیسز14کروڑ84لاکھ80ہزار ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں197880ہو گئیں ،کیسز1کروڑ76لاکھ25ہزار سے زائد ہو گئے ۔برازیل میں392204افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد1کروڑ43لاکھ70ہزار تک پہنچ گئی۔فرانس میں103256افرادجان کی بازی ہار گئے ،کیسز55لاکھ3ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میںہلاکتیں108588ہو گئیں،کیسز47لاکھ71ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میںاموات127434ہو گئیں ،کیسز44لاکھ6ہزار سے بڑھ گئے ۔اٹلی میں119539افراد موت کی آغوش میں چلے گئے  جبکہ متاثرین کی تعداد39لاکھ71ہزار تک پہنچ گئی۔ترکی میں38711افراد جاں بحق ہو چکے جبکہ کیسز46لاکھ67ہزار تک پہنچ گئے ۔ ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 60 لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 92 لاکھ سے زائد فعال کیسز ہیں۔

مزید

شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار Published On 17 December,2025 05:31 am whatsapp sharing buttonfacebook sharing buttontwitter sharing buttonemail sharing buttonsharethis sharing button واشنگٹن: (دنیا نیوز) شیخ ہیبت اللہ اخونزادہ کی حکمت عملی القاعدہ اور داعش جیسی قرار دیدی گئی۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے بڑے خطرے سے آگاہ کردیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے 20 سے زائد دہشت گرد تنظیموں سے روابط برقرار ہیں، جلد دنیا کو ایسی نسل سے واسطہ پڑے گا جو عالمی جہاد کو دینی فریِضہ سمجھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق طالبان رجیم کے مدرسوں کے ذریعے نوجوانوں کی ذہن سازی کے بھی انکشافات کئے گئے، طالبان کے تحت مدرسہ اور تعلیمی نظام کو نظریاتی ہتھیار میں بدلا گیا، تعلیم کو اطاعت اور شدت پسندی کی ترغیب کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021 کے بعد مدارس کے نصاب کو عالمی جہادی نظریے کی تربیت کیلئے ڈھال دیا گیا، طالبان کی تشریح اسلام افغان یا پشتون روایات کا تسلسل نہیں، طالبان کا تشریح کردہ اسلام درآمد شدہ اور آمرانہ نظریہ ہے، طالبان کا نظریہ تعلیم نہیں نظریاتی اطاعت گزاری ہے۔