نیویارک،نئی دہلی،ماسکو (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3193692ہو گئیں،کیسز15کروڑ20لاکھ6ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں590055تک پہنچ گئیں ،کیسز3کروڑ31لاکھ3ہزار ہو گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپر جہاں ہلاکتیں211835 ،کیسز1کروڑ91لاکھ57ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں404000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کیسزکی تعداد1کروڑ46لاکھ65تک پہنچ گئی۔فرانس میں 104514افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ کیسز56لاکھ16ہزار تک پہنچ گئے ۔روس میںاموات110128ہو گئیں،کیسز48لاکھ5ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں 127517افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد44لاکھ16ہزار سے تجاوز کرگئی۔سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 363 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید11 کورونا مریض انتقال کرگئے۔۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 92 لاکھ سے زائد اور 1 کروڑ 95 لاکھ سے زائد فعال کیسزہیں۔