پاس قرار دئیے گئے امیدواروں میں بھی انٹرویو کے بعد صرف 221امیدوار منتخب قرارپائے

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس2020 ) کے نتائج کا اعلان کردیا۔سال 2020 کے سی ایس ایس امتحان میں طلبا و طالبات کے پاس ہونے کی شرح 2 فیصد سے بھی کم رہی اور نتائج کے مطابق صرف ایک عشاریہ 96فیصد امیدوار امتحان پاس کرسکے۔جاری کردہ نتائج کے مطابق سی ایس ایس2020کے امتحان میں 18ہزار 553امیدواروں نے شرکت کی جس میں سے18 ہزار 177امیدوار تحریری امتحان میں فیل ہوگئے جب کہ صرف 376امیدوار ہی کامیاب ہوئے۔پاس قرار دئیے گئے امیدواروں میں بھی انٹرویو کے بعد صرف 221امیدوار منتخب قرارپائے۔