کے الیکٹرک نے بل جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھا دی

کراچی (ویب ڈیسک)

کے الیکٹرک نے عید کی تعطیلات کے پیشِ نظر بل جمع کرانے کی آخری تاریخ بڑھادی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 10سے11 مئی کے بل 20 مئی تک بغیر اضافی سرچارج جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ عید پر صارفین کی سہولت کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بینکوں کو بغیر اضافی سرچارج کے بل وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔