کراچی (ویب ڈیسک)

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ریلوے پولیس میں کرپشن، قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی سے متعلق نوکریوں سے برطرف کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کی درخواست پر نوکریوں سے برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے  محکمہ ریلوے پولیس کو شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ ہفتے کو سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان ریلوے پولیس میں کرپشن، قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی سے متعلق نوکریوں سے برطرف کیے جانے والے پولیس اہلکاروں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے حکم نامہ جاری کیا گیا۔ عدالت نے نوکریوں سے برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے  محکمہ ریلوے پولیس کو شفاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ سول سرونٹ کو حتمی انکوائری تک نوکری سے برطرف جیسی سزا نہیں دی جا سکتی، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو انکوائری میں شنوائی کا موقع دینے کی بھی ہدایت کردی۔ قبل ازیں درخواستیں ریلوے پولیس اہلکار اورنگزیب اور اشفاق احمد میمن نے دائر کی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ پاکستان ریلوے پولیس نے الزمات لگا کر نوکری سے نکال دیا۔ ریلوے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف شواہد ملنے پر نوکری سے نکالا گیا۔