لاہور (ویب ڈیسک)

لاہور ہائی کورٹ کا مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا مصدقہ تحریری حکم وفاقی سیکریٹری داخلہ کو بھجوا دیا گیا۔تحریری حکم کی مصدقہ کاپی ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی جی امیگریشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔شہباز شریف کی لیگل ٹیم کی موجودگی میں لاہور ہائی کورٹ کا تحریری حکم عدالت کی ڈسپیچ برانچ کے ذریعے متعلقہ اداروں کو بھجوایا گیا۔دوسری جانب شہباز شریف کے وکلاء نے عدالتی حکم میسنجر کے ذریعے وزارتِ داخلہ کو بھجوانے کی استدعا کر دی۔تاہم لاہور ہائی کورٹ نے میسج کے ذریعے حکم بھجوانے کی استدعا مسترد کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نے کہا کہ تحریری حکم میں نہیں لکھا کہ حکم میسنجر سے بھجوایا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو ایک بار 8 ہفتوں کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے رکھی ہے