شوال کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں آج عیدالفطر منائی جائے گی

اسلام آباد(ویب  نیوز) ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد آج جمعرات کو عید الفطر ہوگی۔  طویل اجلاس کے بعد کمیٹی کے چیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد   نے اس بات کا اعلان کیا،عید الفطر کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں  ہوا، جس میں وزارت سائنس، اسپارکو اور محکمہ موسمیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ۔ اجلاس 5 گھنٹے سے زائد تک جاری رہا۔ اسکے علاوہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوئے۔اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزادنے کہاکہ  شہادتوں کے بعد فیصلہ کیا گیا یکم شوال جمعرات کو ہو گی۔لوچستان اور خیبر پختونخوا سے موصول شہادتوں پر کمیٹی ارکان کے درمیان اختلاف ہوا تاہم ملک کے مختلف شہروں سے ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر کل عید منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت دنیا کے کسی ملک میں گزشتہ روز شوال کا چاند نہیں دیکھا جاسکا جس کی وجہ سے بیشتر ممالک میں   عید الفطر آج  بروزجمعرات کو منائی جائے گی۔