جنرل الیکٹرک (GE) اور#GMIS2021 کے مابین ڈیجیٹائزیشن کے فوائد، لین پروڈکشن اور گلوبل مینوفیکچرنگ کے تحفظ کے لیے شراکت داری
GE <ورGMIS مینوفیکچرنگ کی ٹرانسفارمیشن میں معاونت کے لیے تین محرکات کے انتخاب میں باہمی تعاون کریں گے
GMIS < انٹرنیشنل اکنامک ری جنریشن اور حکومتی پالیسی سازی میں مینوفیکچرنگ کو مرکزیت فراہم کرتا ہے
GE < دبئی ایکسپو سینٹر میں ایکسپو 2020 کے دوران ہفتے بھر کے لیے منعقد ہونے والی GMIS2021 سمٹ میں اپنے تجربات شیئر کرے گی
کراچی، (ویب نیوز )
جنرل الیکٹرک (NYSE:GE) اور گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ (GMIS) نے دبئی سمیت عالمی سطح پراکنامک ری جنریشن اور مینوفیکچرنگ ٹرانفارمیشن میں معاونت کے لیے ڈیجیٹائزیشن کے کردار، لین مینوفیکچرنگ اور کام کی جگہوں پر تحفظ کے لیے باہمی شراکت داری کا اعلان کردیا۔
GE اور گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ مینوفیکچررز کو کارکردگی میں بہتری، فضلے کے خاتمے، اخراجات میں کمی، پیداوار اور اپ ٹائم میں اضافے سمیت ملازمین کے اطمینان کے حصول کے لیے ڈیجیٹائزیشن کو اپنانے،لین پراسس اور سیفٹی پروٹو کولزمیں معاونت فراہم کرنے کے لیے باہمی تعاون کریں گے۔
ایکسپو 2020 کے دبئی نمائش سینٹرمیں 22-27 نومبر کو منعقد ہونے والے گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ کا چوتھا ایڈیشن، گلوبل مینوفیکچرنگ اور ٹیکنالوجی کمیونٹی کے سرکردہ افراد کومینوفیکچرنگ اور انڈسٹریلائزیشن کے ممکنہ مستقبل کے لیے ان تین اہم ترین محرکات کے حوالے سے باہمی گفت وشنید اور بحث مباحثہ کے لیے منفرد پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
GE کی #GMIS2021 کے ساتھ پارٹنرشپ اور مینوفیکچرنگ میں بہتری ومعاشی ترقی کے لیے باہمی تعاون کے حوالے سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے GE کے سینیئر وائس پریذیڈنٹ اور GE International Markets کے صدر و سی ای او نبیل حبیب کا کہنا ہے کہ GE مینوفیکچرنگ کے میدان میں 130 سالہ ورثے کا حامل ادارہ ہے جو توانائی، صحت اور ایوی ایشن جیسے شعبوں میں عالمی سطح پر آپریشنز میں مصروف عمل ہے۔ نبیل حبیب کا مزید کہنا تھا کہ GE اس سمٹ کے موقع پر ڈیجیٹائزیشن کے نفاذ، کم از کم فضلے کے ساتھ پیداوار کے حصول اور سیفٹی کو دی جانیوالی اولین ترجیح کے حوالے سے اپنے تجربات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ان عوامل کے باعث دیر پا مینوفیکچرنگ کے حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کرے گا۔
گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ (GMIS) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی (UNIDO) اور متحدہ عرب امارات کی وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی کا مشترکہ اقدام ہے جبکہ #GMIS2021 کا موضوع "معاشرتی رابطوں کی بحالی: ترقی کے لیے ڈیجیٹائزیشن کا نیا تعارف” (Rewiring Societies: Repurposing Digitalisation for Prosperity) رکھا گیا ہے۔
گلوبل مینوفیکچرنگ اینڈ انڈسٹریلائزیشن سمٹ کی انتظامی کمیٹی کے سربراہ بدر العلما ) (Badr Al-Olama نے GE کے ساتھ ہونے والی اس پارٹنر شپ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر صنعتی ترقی میں انقلاب آفریں ادارے GE کے ساتھ پارٹنرشپ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ GE کے ساتھ پارٹنرشپ کو عالمی صنعتی ترقی کے لیے اہم قدم قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہایسے وقت میں جب دنیا بھر کے مینوفیکچررز مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence)، روبوٹکس (Robotics)۔ انٹرنیٹ آف تھنگز (Internet of Things)، بلاک چین (Blockchain) سمیت دوسری جدید ترین انقلابی ایجادات کی مدد سے صنعتی ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں GE کے ساتھ یہ اشترک نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
GE اپنے صارفین کو انکی مشینوں اور سینسرز کو ایک محفوظ کلاوٗڈ کے ساتھ منسلک کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے استعمال کو ترجیح دیتا ہے جو اضافی پیداوار، بہتر استعداد کار، کم اخراجات اور زیادہ منافع کے حصول کے لیے ڈیٹا کلیکشن اور اسکے تجزیات کی بنیاد پر ورک فورس میں تیزی اور پورے پیداواری عمل میں دیر پا بہتری کو تقویت فراہم کرتا ہے۔
GE میں لین پروڈکشن کو اختیار کرنے کا سہرا کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او لیری کلپ (Larry Culp) کو جاتا ہے جنھوں نے پورے ادارے میں مسلسل جاری رہنے والے عوامل میں بہتری کے حصول کے لیے لین طریقہ کار کو ترجیحی بنیادوں پر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ مینوفیکچرنگ میں لین طریقہ کار ایسے نظام اور سرگرمیوں کی نشاندہی کرتا ہے جو صارفین کے لیے قیمت میں اضافے کا سبب نہیں بنتے جبکہ ان غیر پیداواری عناصر کے تدارک اور پروڈکشن کے عمل کو بہتر بناتے ہوئے مینوفیکچررز اپنے اخراجات میں نمایاں کمی، پیداوار اور ڈیلیوری میں بہتری حاصل کر سکتے ہیں۔
مینوفیکچرنگ کا تیسرا محرک سیفٹی ہمیشہ سے جی ای کی ترجیحات میں سر فہرست رہا ہے۔ ملازمین کو GEکا اثاثہ قرار دیتے ہوئے نبیل حبیب کا کہنا تھا کہ اپنے ملازمین اور صارفین کی سیفٹی ہمیشہ سے ہماری بینادی ترجیح رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا تھا کہ مسلسل نگرانی، ٹریننگ، ڈیٹا اور ٹریکنگ سمیت دوسرے دستیاب ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے سیفٹی کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات نہ صرف ہماری کام کی جگہوں کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں بلکہ GE کی تمام سرگرمیوں اور اہداف کے حصول کے لیے کاوشوں کو بہتر سے بہترین بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔