اسلام آباد (ویب ڈیسک)

بین الاقوامی سکیورٹی معیارات کو مد نظر رکھتے ہوئے احساس پروگرام نے آئی ٹی پالیسیز والٹ تشکیل دیا ہے ۔ یہ والٹ آئی ٹی انفراسٹرکچر، آئی ٹی ایپلی کیشن، ڈیٹا بیس، پالیسیاں اور احساس ڈیٹا کو منظم کرنے اور اس کے معلوماتی اثاثوں کی حفاظت کے طریقہ کار کا ایک مجموعہ ہے ۔ آئی ٹی میں اصلاحات متعارف کروائیں گئیں تاکہ مستحق افراد کو فوائد کی شفاف انداز میں ڈیجیٹل منتقلی، عدادوشمار میں شفافیت اور بددیانتی اور ہیکنگ سے بچاو کو یقینی بنایا جاسکے ۔ غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ بارے وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے بیان میں کہا کہ احساس گورننس اور دیانت داری پالیسی کی بنیاد پر چالیس آئی ٹی پالیسیوں کا نفاذ کیا جارہا ہے ۔ جیسا کہ احساس اپنے ڈیٹا اور نظام کو مستحکم بنا رہا ہے، اس لئے مستقبل میں سماجی تحفظ کے پروگراموں ، سماجی و معاشی رجسٹری کے قیام اور نقد مالی معاونت کی منتقلی کے پروگراموں کے آغاز کیلئے آئی ٹی پالیسیوں کا کردار بہت اہم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں متعارف کرائے گئے آئی ٹی سیف گارڈر بہت اہم ہیں جو ہ میں احساس پروگراموں کو دیانت داری، شفافیت اور احتساب کو اپناتے ہوئے کارکردگی دکھانے کی جانب راغب کرتے ہیں ۔ڈیٹا گورننس کے سلسلے میں ، ڈیٹا کے استعمال، بیک اپ، ڈیٹا کی درجہ بندی، مانیٹرنگ، ڈیٹا ہینڈلنگ، ڈیٹا تک رسائی پر کنٹرول، ڈیٹا مینجمنٹ، پالیسی و طریقہ کار، ڈیٹا لیبلنگ، سافٹ ویئر پالیسی اور آئی ٹی سے متعلق دیگر طریقہ کاروں کی پالیسیوں کا ایک سیٹ تیار اور نافذ کیا گیا ہے ۔مزید برآں ، ڈیٹا سکیورٹی کو تقویت دینے کیلئے، انفارمیشن سکیورٹی پالیسی، نیٹ ورک سکیورٹی پالیسی، فزیکل ڈیٹا سکیورٹی پالیسی، پاس ورڈ پالیسی، اینٹی وائرس اور مال ویئر پالیسی، کرپٹو گرافک پالیسی سمیت متعدد اہم پالیسیاں بھی عمل میں لائی گئیں ہیں ۔سب سے اہم بات یہ کہ احساس ڈیٹا گورننس کیلئے ISO27001 کی پالیسیوں اور طریقہ کار کے امتزاج کو بھی انجام دے رہی ہے ISO27001احساس کو معلومات کی حفاظت کیلئے منظم طریقے پر عمل کرنے کی اجازت دیتا ہے جس سے رازداری، دیانت داری، مستحقین کی معلومات کی دستیابی متاثر ہوتی ہے ۔ یہ نظام اعلی ترین معلومات کے حفاظتی طریقوں اور معیارات کے مطابق کا م کرتا ہے ۔