کراچی :اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روززبردست تیزی کارجحان
رسرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 47896.34پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا

کراچی(ویب  نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان پیر کو بھی برقرار رہا اورسرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں گرمجوشی کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید770.05پوائنٹس کے اضافے سے47896.34پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ81.62 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے سرمائے میں ایک کھرب 36ارب38کروڑ97لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیاں بھی ایک ارب41کروڑ22لاکھ شیئرز سے زائد رہیں جو جمعہ کی نسبت47.12فیصد زائد ہے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے آغازسے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی اور ملکی معاشی اشاریوں میں مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے بھرپور سرمایہ کاری کی گئی جس کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 47979پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاتاہم 48ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب پرافٹ ٹیکنگ شروع ہوئی جس کے باعث 47900پوائنٹس کی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس770.05پوائنٹس کے اضافے سے47896.34پوائنٹس پر بند ہواجب کہ 302.90پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19602.38پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرا نڈیکس534.94پوائنٹس کے اضافے سے32238.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا ۔گزشتہ روزمجموعی طور پر 430کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے351کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ65میں کمی اور 14کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 81کھرب 31ارب 26کروڑ5لاکھ روپے سے بڑھ کر82کھرب 67ارب 65کروڑ2لاکھ روپے ہو گئی۔جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم١یک ارب 41کروڑ22لاکھ 60ہزارشیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت45کروڑ23لاکھ73ہزار زائد ہے۔۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے وائتھ پاک کے حصص 159.78روپے کے اضافے سے2290.25روپے اوررفحان میظ100روپے کے اضافے سے9400روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز490روپے کی کمی سے15500روپے اورصنوفی ایونٹس16.49روپے کی کمی سے853.50روپے ہوگئی۔