کراچی (ویب ڈیسک)

انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر گھٹ گئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے154.45روپے سے گھٹ کر154.15روپے اورقیمت فروخت 154.55روپے سے گھٹ کر154.25روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے154.40روپے سے بڑھ کر154.70روپے اور قیمت فروخت154.70روپے سے بڑھ کر 155روپے ہو گئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید30پیسے کے اضافے سے187روپے سے بڑھ کر187.30روپے اور قیمت فروخت188.50روپے سے بڑھ کر 188.80روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید217.80روپے اور قیمت فروخت 219.30روپے مستحکم رہی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 200روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 12ہزار300روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق  پیر کوعالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ڈالرکی کمی سے 1903ڈالر ہوگئی جب کہ اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے  کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت172روپے کے اضافے سے 96ہزار280روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1480روپے مستحکم رہی۔