نیویارک ، نئی دہلی ، انقرہ (ویب ڈیسک)

مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں3751988ہوگئیں،کیسز17کروڑ43لاکھ76ہزار سے تجاوز کر گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر جہاں ہلاکتیں612701ہوگئیں ،کیسز3کروڑ42لاکھ27ہزار سے بڑھ گئے ۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبرپرجہاں ہلاکتیں351344ہو گئیں،کیسز2کروڑ89لاکھ96ہزار سے بڑھ گئے ۔برازیل میں475000افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد69لاکھ85ہزار تک پہنچ گئی ۔فرانس میں110062افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ کیسز57لاکھ13ہزار917تک پہنچ گئے ۔ترکی میں48455افراد جاں بحق ہو چکے اور کیسز52لاکھ93ہزار سے زائد ہو گئے ۔روس میںہلاکتیں24117ہو گئیں ،کیسز51لاکھ35ہزار سے بڑھ گئے ۔برطانیہ میں127841افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کیسز45لاکھ22ہزار سے تجاوز کرگئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 15 کروڑ 76 لاکھ اور 1کروڑ29لاکھ 85 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔