کوروناوائرس ، ملک بھر میں مزید77افراد جاں بحق

اموات 21453تک پہنچ گئیں،1118نئے کیسز رپورٹ

کورونا کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.54فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد (ویب  نیوز) ملک بھر میں عالمی وباء کوروناوائرس کے مزید77مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی کل تعداد21453تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے1118نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے کیسز کے مثبت آنے کی شرح2.54فیصد تک پہنچ گئی ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی)کی جانب سے بدھ کے روز ملک میں کوروناوائرس کے حوالے سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان اب تک کورکوناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 9لاکھ36ہزار131تک پہنچ گئی ۔ اب تک ملک بھر  میں کوروناوائرس کے8 لاکھ69ہزار691مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد44987تک پہنچ گئی ۔ اس وقت ملک میں کوروناوائرس تشویشناک حالت میں موجود مریضوں کی تعداد3024تک پہنچ گئی ۔ صوبہ پنجاب ملک بھر میں کوروناوائرس کے کل رپورٹ ہونے والے کیسز، صحت یاب ہونے والے مریضوں اور کوروناوائرس سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے پہلے نمبر پر آگیا جبکہ صوبہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ صوبہ سندھ کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے ملک بھر میں  پہلے  نمبر پر آگیا ۔ این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس سے انتقال کرنے والے مریضوں کی شرح2.3فیصد جبکہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی شرح92.9   فیصد تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے2244مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔ این سی اوسی کے مطابق کوروناوائرس کے فعال کیسز کے اعتبار سے صوبہ خیبر پختونخوا ملک بھر میں تیسرے  نمبر پر آگیا۔ اس وقت خیبر پختونخوا میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد3998تک پہنچ گئی ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد2767تک پہنچ گئی