نیول ہیڈ کوارٹرآمد پر ایڈمرل امجد نیازی نے معزز مہمان کا استقبال کیا ،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز ریئر ایڈمرل سبحان بیکروف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آذربائیجان کے نیول فورسز کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سبحان بیکروف کے نیول ہیڈ کوارٹرز آمد کے موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد نیازی نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز ریئر ایڈمرل سبحان بیکروف نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد نیازی سے ملاقات کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، معززمہمان کو خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ بھی دی گئی۔کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز ریئر ایڈمرل سبحان بیکروف نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا،ترجمان کے مطابق کمانڈر آذربائیجان نیول فورسز کے اس دورے سے دونوں ممالک بالخصوص بحری افواج کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔