وفاقی بجٹ میں جی ڈی پی کی شرح 4.8 فیصد مقرر

اسلام آباد(ویب  نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال برائے 2021-22 کے لیے شرح نمو (جی ڈی پی گروتھ)  4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  بجٹ دستاویز کے مطابق زراعت کے شعبے کی 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ اہم فصلوں کی پیداوارکے لیے 2.2 فیصد گروتھ کا ہدف رکھا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات کے مطابق کپاس کے لیے یپیداواری گروتھ 10 فیصد، فشریز اور جنگلات کے شعبے کے لیے 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔آئندہ مالی سال برائے 2020-21 میں صنعتوں کی گروتھ کے لیے 6.5 فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔بجٹ دستاویزات میں آئندہ مالی سال کے لیے مینوفیکچرنگ کے شعبے کا گروتھ ہدف 6.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ گروتھ کا ہدف 6 فیصد، تعمیرات کے شعبے کا گروتھ ہدف 8.3 فیصد اور خدمات کے شعبے کے لیے مالی سال کے دوران4.7 فیصد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے