پاکستان کی ممتاز ای گروسری اسٹارٹ اپ ”گروسر ایپ“ کی جانب سے سیریز اے فنڈنگ میں 5.2 ملین ڈالر حاصل کرلئے
لاہور۔ (ویب نیوز )
پاکستان کی ممتاز آن لائن گروسری ڈلیوری پلیٹ فارم گروسر ایپ نے معروف اداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سیریز اے راؤنڈ میں 5.2 ملین ڈالر کا کامیابی سے جمع کئے۔ اس مرحلہ کی قیادت حیات گلوبل نے کی جس میں مل ویلی اپرچیونٹیز فنڈ نیویارک، منا میں قائم وامڈا کیپیٹل، جبار انٹرنیٹ گروپ اور ناما وینچرز، چائنہ میں قائم ہیتو گلوبل اور پاکستان میں قائم لین برکس اور والڈ سٹی کو شامل ہوئے۔ سابق صوق/ایمازون MENA کے سی ایف او کیشودیا، دوبئی میں ہدیٰ گروپ کے خالد علامی اور زیاد علامی سمیت الوینٹو کیپیٹل کے جان پخابر نے ذاتی حیثیت سے شرکت کی۔
احمد سعید، حسن صادق اور رائے بلال کی جانب سے 2016ء میں قائم کی گئی گروسر ایپ پاکستان میں ڈیجیٹل گروسری شاپنگ کے لئے ہے جس کا مقصد صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ گروسر ایپ سے قبل اس کے بانیان پاک وہیل کے اہم ارکان تھے جنہوں نے کمپنی کو پاکستانی ٹیک ایکو سسٹم پاور ہاؤسز میں فروغ دیا۔
5.2 ملین ڈالر کی سیریز۔اے فنڈنگ گروسر ایپ کے لئے مضبوط نمو ہے۔ معروف ادارہ جاتی اور سرمایہ کاروں سے ایک ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے کے صرف سات ماہ بعد گروسر ایپ نے لاہور میں تیزی سے ترقی کی اور راولپنڈی اسلام آباد کے جڑوں شہروں میں بھی تیزی سے فروغ حاصل کیا۔ دو مرحلوں کے درمیان گروسر ایپ کے مجموعی آرڈرز کی تعداد اور آمدن 300 فیصد تک بڑھی جس کی سالانہ آمدن 15 ملین ڈالر سے زائد ہے۔
پاکستان 100 ملین آن لائن صارفین کے ساتھ انٹرنیٹ کو اپنانے میں کافی حد تک آگے ہے۔ ہر ماہ 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد نئے ڈیٹا کنیکشنز کے ساتھ پاکستان دنیا کے تیز ترین سمارٹ فون اپنانے والے ممالک میں شامل ہے۔ گروسر ایپ کی توجہ صارفین کے تجربہ کو آسان بناتے ہوئے آن لائن گروسری شاپنگ کی ضروریات پورا کرنے کے لئے متحرک آن لائن صارف بیس پر غلبہ حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔
سرمایہ کاری پر تبصرہ کرتے ہوئے گروسر ایپ کے سی ای او احمد سعید نے کہا کہ پائیدار اور صحت مند یونٹ اکانومیز کو برقرار رکھتے ہوئے ہماری کامیابی ہماری ٹیم کی بھرپور کوششوں کی بدولت ہے جس نے ہمیں قلیل وقت میں تیزی سے آگے بڑھنے کے قابل بنایا۔ ہم تجربہ کار سرمایہ کاروں کی پارٹنر کے طور پر نہ صرف سرمایہ کاری بلکہ ان کی آپریشنل اور اس شعبہ میں مہارت سے خوش ہیں، اس نے گروسر ایپ کو پاکستان میں ایک معروف ای کامرس پلیٹ فارم بنانے میں مدد دی۔ نئے فنڈنگ راؤنڈ کے ساتھ ہمارا پاکستان کے اہم شہروں میں تیزی سے اپنے منصوبوں کو بڑھانے اور آن لائن گروسری ریٹیل سیگمنٹ میں نئے کاروباری اقدامات کو توسیع دینے کا منصوبہ ہے۔
حیات گلوبل کے چیئرمین محمد اخلاق نے اپنی سرمایہ کاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ گروسر ایپ ٹیم ایک بہتر ٹیم ہے کیونکہ یہ چار سال سے زائد عرصہ سے گروسری کے شعبہ میں کام کر رہی ہے اور اسے گروسری کے حوالے سے مکمل معلومات ہیں۔ ٹیم نے اپنے حریفوں کے ساتھ کم از کم فنڈنگ کو برقرار رکھنے کے ساتھ اپنے آپریشنز کو بڑھایا جو نقد رقم پر انحصار کئے بغیر کامیابی کی صلاحیت کا مظہر ہے۔ ہم اس تجربہ کار ٹیم کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر خوش ہیں، ہونے والی سرمایہ کاری گروسر ایپ کو مارکیٹ میں ایک غالب پوزیشن میں لے جائے گی۔
گروسر ایپ کے ڈائریکٹر آصف کیشودیا نے کہا کہ ہم نے آرڈر وصول کرنے، مکمل کرنے اور ترسیل کی تکمیل کے لئے ایک بنیادی انفراسٹرکچر تشکیل دیا ہے۔ گروسر ایپ مہینوں میں تین گنا آگے بڑھی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم ہر روز ہزاروں صارفین کے اعتماد پر پورا اتر رہے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ پاکستان میں سب سے بڑی ریٹیل کمپنی بننے کی صلاحیت رکھتی ہے اسی وجہ سے ہم اپنی جدتوں کو مزید آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔