نیسلے پاکستان کی طرف سے عالمی یوم برائے تحفظ خوراک پر ویبِ نار کا انعقاد

لاہور: نیسلے پاکستان نے عالمی یوم برائے تحفظ خوراک کے موقع پر فوڈ سیفٹی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے پاکستان کونسل آف سائنسٹیفک اور انڈسٹریل ریسرچ (PCSIR) کے ساتھ اشتراک سے لائیو ویب کاسٹ کا انعقاد کیا۔ آن لائن تقریب کا موضوع ’آج خوراک بچائیں صحت مند کل کیلئے‘ ہے جو عالمی ادارہ صحت کا بھی رواں سال کا موضوع بھی ہے۔

خوراک کے حوالے سے درپیش چینلجز اور مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر قرۃ العین سید، ڈی جی PCSIRنے کہا”خوراک کا تحفظ تیار کنندگان، صارفین اور حکومتی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ہم مل کرہر سطح پر خوراک کے تحفظ کو یقینی بناکر خوراک کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں کو کم کرسکتے ہیں۔”

رفاقت علی، ڈ ی جی، پنجاب فوڈ اتھارٹی (PFA) نے اس موقع پر کہا”اگر آپ کسی چیز کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں تو آپ بہتر سے بہتر کی جانب جاسکتے ہیں۔ PFAخوراک کے تحفظ اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے اعلیٰ ترین سطح پہنچنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ خوراک سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں کمی لائی جاسکے۔

غلام مصطفی، ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل، PFAنے سیشن کے دوران خطا ب کرتے ہوئے کہا”ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں کہ خوراک کا تحفظ ہمیشہ اپنی اہمیت کا حامل رہے۔ہم ملاوٹ کے خاتمے کیلئے انڈسٹری کے ساتھ مل کر پوری لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں تاکہ پاکستان میں بالعموم اور پنجاب میں بلخصوص میں خوراک کے تحفظ کے عظیم کلچرمیں محفوظ خوراک فراہم کی جاسکے“

سحر ثمرین، سربراہ کوالٹی اشورنس، نیسلے پاکستان نے ویب کاسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا”خوراک کا تحفظ ایک صحت مند زندگی کیلئے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے آج اٹھائے جانے والے اقدامات صحت مند مستقبل کی بنیاد رکھیں گے۔ ”

نیسلے کے مقصد کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا”ہمارا مقصدغذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی سے موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے ہر ایک کے معیار زندگی کو بلندکرنا ہے۔ جب ہم اس مقصدکو حاصل کرلیں گے تو ہم اچھائی کیلئے ایک طاقت کے طور پر ابھریں گے۔ انہوں نے اچھی صحت اور فلاح بہود کے بارے میں اقوام متحدہ کے سسٹین ابییل ڈیولپمنٹ گولSDG3 کے مطابق خوراک میں غذائیت کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے نیسلے کی جانب سے 2020میں تین ارب مجمعوعی سپلیمنٹ کی ملک بھر میں تقسیم کے اقدام کو بھی سراہا۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالعلیم میمن، ڈی جی پاکستان سٹینڈرڈ ز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA)نے کہا”کھانوں کے معیار کے مطابق خوراک کی تیاری صارفین کی صحت کے تحفظ میں نہ صرف مدد دیتی ہے بلکہ تجارت میں شفاف طریقوں کو یقینی بناتی ہے۔ سائنس پر مبنی خوراک کے معیارات خوراک کے تحفظ کی بنیاد ہیں۔

ویبی نارمیں صارفین کی صحت کیلئے پاکستان میں خوراک کے تحفظ ریگولیشن اور اس پر عمل درآمد کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ سیشنز میں چارلین ڈیوٹ ہیڈ آف کوالٹی نیسلے افریقہ اینڈ اوشینیا،مسعو د صادق بٹ، صدر پاکستان سوسائیٹی فار فوڈ سائنٹسٹ اینڈ ٹیکنالوجیز، عامر حسین، ٹیٹرا پیک اور دادا ڈیری فارمز سے سعد حسن نے بھی شرکت کی۔