بحیثیت قوم ہمیں کورونا ویکسین مہم کی کامیابی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا‘وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر
کورونا بچاؤ ویکسینیشن کروانے کیلئے تمام شعبہ جات کے سربراہ اپنے اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کوویکسین لگوانے کیلئے ترغیب دیں‘ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اقبال خان وزیر

ڈیرہ اسماعیل خان(ویب نیوز )وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر(تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت چیئرمین کونسل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال خان وزیربھی موجود تھے۔میٹنگ میں تمام شعبہ جات کے ڈین‘ ڈائریکٹرسمیت رجسٹراراور افسران بھی شریک تھے۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت کورونا کی تیسری لہر کیخلاف جنگ میں نبزد آزماہے اور کورونا کیخلاف جنگ میں تمام شہریوں کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت پاکستان کی طرف سے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے بحیثیت قوم ہم سب کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہے کیونکہ یہ ہم سب کاایک دوسرے پر قرض اور فرض بھی ہے۔ میں نے خود بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کروا لی ہے۔وائس چانسلر نے مزید کہا کہ آپ تمام اساتذہ طلباء کو بھی ترغیب دیں کہ وہ کورونا کے خلاف جنگ میں نکلیں اور اس مہم کاحصہ بنیں۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد اقبال خان وزیر نے کہا کہ صحت بہت بڑی نعمت ہے۔ جس کی حفاظت ہم پر ضروری ہے۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کیلئے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بہت سے سنٹرز قائم کر دیئے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات پیش نہ آئیں۔اس وقت ضلعی انتظامیہ‘ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ان کی پوری ٹیم اس مہم میں جس طرح کام کررہی ہے وہ قابل دیدہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ آپ لوگ استاد ہیں اور ایک تعلیمی ادارے سے وابستہ ہیں۔ آپ کورونا ویکسینیشن کی اہمیت و افادیت اچھی طرح جانتے ہیں اس لئے آپ اپنے اساتذہ، ملازمین اور طلبہ کوویکسین لگوانے کیلئے ترغیب دیں اس مہم میں اگر آپ کوویکسینیشن لگوانے کیلئے موبائل ٹیم کی خدمات بھی چاہئے ہوئیں توہم وہ بھی دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بعض لوگ غلط بیانی کر رہے ہیں کہ انہوں نے ویکسین لگوا لی ہے اس لئے آپ کو چاہئے کہ آپ خود 1166پر اس کا شناختی کارڈ بھیجیں جس کے بعد سچ اورجھوٹ سامنے آجائے گا۔