عدالت کا گجر، اورنگی نالہ آپریشن روکنے سے انکار ،نالوں سے متعلق کارروائی جاری رکھنے کا حکم

کراچی  (ویب ڈیسک)

سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں گجر نالہ اور اورنگی نالہ تجاوزات آپریشن روکنے کی وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔بدھ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گجر نالہ آپریشن کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے گجر نالہ اور اورنگی نالہ پر متبادل پلان طلب کرتے ہوئے پوچھا کہ متاثرین کو آباد کرنے کے لیے سندھ حکومت کے پاس کیا پلان ہے؟۔ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ گجر نالہ آپریشن سے متعلق بڑا انسانی المیہ پیدا ہونے کا خدشہ ہے، میں وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین این ڈی ایم اے سے مشاورت کرنے کو تیار ہوں، میری گذارش ہے کہ اگلی سماعت تک آپریشن روک دیا جائے، متبادل پلان کے بعد بھلے سے گھروں کو مسمار کردیا جائے، ایک ہفتے کے لیے آپریشن روک دیا جائے، متبادل دینے تک لیز گھروں کو نہ گرایا جائے، ورنہ 40 ہزار لوگ شدید متاثر ہوں گے۔عدالت نے گجر، اورنگی نالہ آپریشن روکنے سے انکار کرتے ہوئے نالوں سے متعلق کارروائی جاری رکھی جائے۔