نابلس  (ویب ڈیسک)

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بیتا کے مقام پر اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر ایک پندرہ سالہ فلسطینی لڑکے احمد زاھی بنی شمسہ کو شہید کردیا۔احمد کو جبل صبیح کے مقام پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ جبل صبیح کے مقام پر گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک چار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جبل صبیح کے مقام پر فلسطینی لڑکے احمد زاھی ابو شمسہ کو گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے تشو یشناک حالت میں ہسپتا ل لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔خیال رہے کہ جبل صبیح میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں اب تک چار فلسطینی محمد حمایل، زکریا حمائل عیسی برھم اور طارق صنوبر شہید ہو چکے ہیں۔