پی ٹی اے کا پنجاب، سندھ، کے پی کے اور اے جے کے میں کوالٹی آف سروس سروے
اسلام آباد (ویب نیوز )

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) کے 16 شہروں، 8 قصبوں اور 18 شاہراؤں پر کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروے کیا جس کا مقصد موبائل فون آپریٹروں (سی ایم اوز) کی کارکردگی اور خدمات کے معیار کو جانچنا ہے۔
سروے کے دوران، آواز، نیٹ ورک کوریج، ایس ایم ایس اور موبائل براڈ بینڈ / ڈیٹا کے لائسنسڈ کے پی آئیزکو جانچنے کے لیے نئے خودکار کوالٹی آف سروس مانیٹرنگ اوربینچ مارکنگ ٹول ”اسمارٹ بینچ مارکر”کا استعمال کیا گیا۔ ڈرائیو ٹیسٹ ٹیموں نے سروے کے لئے اہم شاہراؤں، سروس روڈز اور سیکٹرز / کالونیوں کا انتخاب کیا۔
لائسنس اور کوالٹی آف سروس سروے کے ضوابط میں بیان شدہ معیار کے مطابق کے پی آئی کے تھریش ہولڈ کی بنیاد پر تیز رفتار ڈیٹا ڈاؤن لوڈ سپیڈ کے ساتھ سی ایم اوز کو ہر کٹیگری یعنی موبائل نیٹ ورک کوریج، وائس سروس اور ایس ایم ایس سروس میں سروے شدہ شہروں، قصبوں اور موٹر ویز / شاہراہوں پہ پہلی سے پانچویں پوزیشن پر رکھا گیا۔فائنل رپورٹ میں پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کے شہروں، قصبوں، موٹر ویز / شاہراہوں کے لئے خدمات کے حوالے سے ہر سی ایم اوز کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
براڈ بینڈ خدمات میں تعمیل کی سطح سب سے زیادہ ہے جبکہ ایس ایم ایس اور آواز کے کے پی آئیزمیں چند مسائل دیکھے گئے جس کے لئے آپریٹرز کو کہا گیا ہے کہ وہ لائسنس کے معیار کے مطابق سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اصلاحی اقدامات کریں۔ سروے کے نتائج صارفین کی معلومات کے لئے پی ٹی اے کی ویب سائٹ(https://pta.gov.pk/en/consumer-support/qos-survey/qos-survey)پر موجود ہیں۔