Pakistani head of the Jamaat-ud-Dawa (JuD) organisation Hafiz Saeed speaks during a press conference in Lahore on January 23, 2018. The US said it was "deeply concerned" after Pakistan freed one of the suspected masterminds of the 2008 Mumbai attacks despite months of pressure from Washington over militancy. / AFP PHOTO / ARIF ALI

بھارتی حکومت نے بھارت کو مطلوب افراد کی نئی فہرست جاری کر دی ہے

  فہرست میں مولانا مسعود اظہر، حافظ محمد سعید ، ذکی الرحمان لکھوی کا نام شامل

نئی  دہلی (ویب  نیوز) بھارتی حکومت نے بھارت کو مطلوب افراد کی نئی فہرست جاری کر دی ہے ۔ بھارتی وزارت داخلہ کی 31 انتہائی مطلوب  افراد کی فہرست میں  مولانا مسعود اظہر، حافظ محمد سعید ، ذکی الرحمان لکھوی کا نام شامل ہے ۔بھارت میں ظالمانہ قانون غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔ بھارتی ٹی وی انڈیا کے مطابق  بھارتی وزارت داخلہ نے  بھارت مخالف سرگرمیوں جیسے بم دھماکے، ہلاکتیں، ملک کی داخلی سلامتی کے ساتھ کھیلنا اور دیگر سازشوں کے لئے انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔داخلی سلامتی کے تحفظ کے علاوہ بھارت کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے ذمہ دار ہیں۔اظہر سعید اور لکھوی 31  فہرست میں ٹاپ پانچ میں شامل ہیں جن میں ، داد ابراہیم، ببر خالصہ انٹرنیشنل (بی کے آئی) کے سربراہ وادھوا سنگھ ببر شامل ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق  داد (65) اپنے پاکستان میں مددگار جاوید چکنا عرف جاوید داد ٹیلر، ابراہیم میمن عرف ٹائیگر میمن اور شیخ شکیل عرف چھوٹا شکیل کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہیں سبھی 1993 کے ممبئی دھماکوں کے ملزم ہیں، جب 12 دھماکوں کے سلسلے میں 250 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔انٹرنیشنل سکھ یوتھ فیڈریشن کے سربراہ لکھبیر سنگھ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، خالصتان زندہ باد فورس کا رنجیت سنگھ عرف نیتا ، پاکستان میں مقیم خالصتان کمانڈو فورس کا پرمجیت سنگھ ، خالصتان زندہ باد فورس کا بھوپندر سنگھ بھنڈا، جرمنی میں مقیم خالصتان زندہ باد فورس کے گرمیت سنگھ بگا امریکہ میں رہنے والا سکھ برائے انصاف کے ممبر گرپنتونت سنگھ پنو سمیت برطانیہ میں مقیم بی کے آئی کے سربراہ پرمجیت سنگھ کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان تمام کو گذشتہ سال یکم جولائی کو وزارت داخلہ امور نے شدت پسند نامزد کیا تھا۔فہرست میں شامل دیگر افراد میں ساجد میر ، یوسف مزمل ، عبد الرحمن مکی ، شاہد محمود ، فرحت اللہ غوری ، عبد الرف اصغر ، ابراہیم اطہر ، یوسف اظہر ، شاہد لطیف ، غلام نبی خان ، ظفر حسین بھٹ ، ریاض اسماعیل، محمد اقبال اور محمد انیس شیخ شامل ہیں۔رواں برس جنوری میں پاکستانی عدالت نے لکھوی کی مالی اعانت کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ان پر بھارت اور امریکہ کی طرف سے 2008 کے ممبئی  حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا، جس میں کم از کم 160 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔