People wait for their turn to receive a dose of the Russia's Sputnik V vaccine against the Covid-19 coronavirus at a vaccination centre in Karachi on April 5, 2021. (Photo by Rizwan TABASSUM / AFP)

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

پاکستان کے اکثر شہروں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل دوبارہ شروع  ہوگیا ہے۔ ویکسین کی قلت کے باعث کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک بھر میں اتوار کو ویکسی نیشن معطل رہی۔ملک میں ویکسین کی وقتی قلت کے سبب موبائل ویکسینیشن سروس بھی معطل کر دی گئی تھی۔ چین سے خصوصی پرواز کے ذریعے کورونا ویکسین کی 15 لاکھ خوراکیں گزشتہ روز پاکستان پہنچی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق چین سے اسلام آباد پہنچنے والی ویکسین سائنو ویک کی ہیں اور چین پاکستان کو ویکسین کی بلاتعطل سپلائی یقینی بنا رہا ہے۔چین سے آئندہ ہفتے کورونا ویکسین کی مزید 20 سے 30 لاکھ خوراکیں پاکستان آئیں گی۔ گزشتہ ہفتے 12 سے 18 جون تک 23 لاکھ افراد کو ویکسینیشن ہوئی ہے۔ 1 دن میں 3 لاکھ 32 ہزار 877 افراد ویکسینیشن کی گئی۔یہ کسی بھی ہفتے میں سب سے زیادہ ویکیسینشین لگائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 دن میں 50 لاکھ ویکیسین پاکستان آجائے گی۔معاون خصوصی فیصل سلطان نے کہا کہ مقامی سطح پر ویکسین کی تقسیم کے سبب ویکسی نیشن نظام  پر دبا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  بائیس22 جون تک25 لاکھ ویکسین ڈوزز آئیں گی۔معاون خصوصی نے بتایا کہ 23اور 30 جون کے درمیان20سے 30 لاکھ  مزید خوراکیں پہنچنے کا امکان ہے۔30 جون تک پاک ویک کی چار لاکھ خوراکیں بھی تیار ہو جائیں گی۔