پشاور (ویب ڈیسک)

خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی صوبے کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ مافیاں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مانسہرہ میں اچار تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مارا اورصفائی کی نہایت ناقص صورتحال پریونٹ سیل کردیا جبکہ سوات میں ناقص صفائی اورنان فوڈ گریڈ کلر استعمال پردو بیکریاں، ایک ریسٹورنٹ کوسیل کردیا ۔کارروائی میں دو من سے زائدمضر صحت مٹھائیاں تلف کردیں گئیں ۔انتظامیہ کے مطابق تحصیل مٹہ میں جعلی مصالحہ جات تیارکرنے والی فیکٹری سیل کر دی گئی ۔ ملاوٹی مصالحہ بھی جات تلف کئے گئے۔دوسری جانب کارروائی کے دوران کوہاٹ میں فیکٹری سے 1 ہزار کلو مضر صحت آئس کریم اور 5 ہزار کلو مس لیبل میٹریل برآمدہونے پر فیکٹری سیل کر دی گئی جبکہ نتھیا گلی میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 6 ریسٹورنٹ سیل، 700 کلو باسی چکن برآمد لیا۔