لاہور (ویب ڈیسک)

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور میں دھماکہ بزدلانہ کارروائی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،  تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، اندوہناک واقعہ کے ذمہ دار قانون کی گرفت سے نہیں بچ پائیں گے، معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے عبرتناک انجام کو ضرور پہنچیں گے،معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے بزدلانہ کارروائی کی ہے، مٹھی بھر دہشت گردوں کو امن و امان خراب نہیں کرنے دیں گے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دینے والی بہادر قوم کے ارادوں کو متزلزل نہیں کیا جاسکتا، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے زخمیوں کا پوری طرح خیال رکھا ہے، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف کا شکرگزار ہوں اور انہیں سلام پیش کرتا ہوں۔