غرب اردن (ویب ڈیسک)

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے تحت پابند سلاسل فلسطینی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 520 تک پہنچ گئی۔ ان میں کئی نئے قیدی شامل ہیں جب کہ بعض کی انتظامی قید میں تجدید کی گئی ہے۔فلسطینی مرکز برائے اسیران کے ڈائریکٹر ریاض الاشقر نے بتایا کہ گذشتہ دو ماہ کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کی گرفتاریوں اور انہیں اجتماعی سزا دینے کے واقعات میں اضافہ ہوا  ۔ پچھلے دو مہینوں میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں اور کریک ڈائون میں چا ہزار سے ز ائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے آغاز میں اسرائیلی جیلوں میں انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل فلسطینیوں کی تعداد 380 تھی۔ پچھلے دو ماہ میں یہ تعداد 30 فی صد بڑھ کر 520 ہوگئی ۔ریاض الاشقر نے بتایا کہ  1948 کے مقبوضہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں ظافر جبارین، عید حسونہ اور برا ابو شقر کو اسرائیلی وزیر دفاع کے براہ راست حکم پر انتظامی قید میں ڈالا گیا۔