کراچی :موبائل فون کی پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسے کا نیا ٹیکس عائد

 حکومت نے پہلے سے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی موبائل صنعت پر ٹیکس کا نیا بوجھ ڈال دیا

کراچی(ویب  نیوز) حکومت نے پہلے سے ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی موبائل صنعت پر ٹیکس کا نیا بوجھ ڈال دیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے موبائل فون کی پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسے کا نیا ٹیکس عائد کیا گیا ہے پاکستان میں موبائل فون کی فی منٹ کال پر اوسط 33 پیسے وصول کیئے جاتے ہیں اس طرح پانچ منٹ کی فون کال پر انڈسٹری 1 روپے 65 پیسے وصول کرتی ہے۔ پانچ منٹ کی کال پر 50 فیصد سے بھی زائد ٹیکس عائد ہوجائے گا جبکہ موبائل فون خدمات پر پہلے ہی جی ایس ٹی 32 پیسے اور دودھ ہولڈنگ ٹیکس 20 پیسے عائد ہے ۔ اب صارفین کو موبائل فون پر 1 روپے 65 پیسے کی فون کال پر 1 روپے 27 پیسے ٹیکس دینا ہوگا اور فون کال پر ٹیکس 77 فیصد تک پہنچ جائے گا۔