ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا
شہروں میں 8   اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک  لوڈشیڈنگ ہونے لگی

اسلام آباد(ویب  نیوز)ملک بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10گھنٹے تک پہنچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بجلی کا بحران شدت اختیار کرگیا اور مختلف شہروں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق شارٹ فال کے باعث شہروں میں 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ ہورہی، آئیسکو کو 500 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اسلام آباد میں 6 گھنٹے اور راولپنڈی شہر میں 8 گھنٹے بجلی بند رہے گی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہر 4 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ بجلی بند رہے گی۔
ملک کے اکثرعلاقوں میں آج (جمعرات کو) موسم شدید گرم رہنے کا امکان
بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے ،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے آج جمعرات ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔موسم کا حال بتانے والوں نے آج (جمعرات کو)پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 43، فیصل آباد، سرگودھا میں 44 تک جانے کی توقع ہے۔سندھ میں نوابشاہ، دادو شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی  ہے۔
#/S