کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47300پوائنٹس ہو گیا

سرمائے میں57ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 60.90فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں

سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی بینکنگ ،ٹیلی کام ،فوڈز ،پیٹرولیم میں خریداری کے سبب  ایک مرحلے پرانڈیکس47460پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب سطح کو برقرار نہ رہی۔ انڈیکس47356.02پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی(ویب  نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47100پوائنٹس سے بڑھ کر 47300پوائنٹس ہو گیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں57ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 60.90فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی بینکنگ ،ٹیلی کام ،فوڈز ،پیٹرولیم سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں خریداری کے سبب کے ایس ای100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر47460پوائنٹس کی حد عبور کر گیا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر بعض اسٹاکٹس میں فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس اس سطح کو برقرار نہ رکھ سکا اور 218.25پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای100انڈیکس 47137.77پوائنٹس سے بڑھ کر 47356.02پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 18910.11پوائنٹس سے بڑھ کر 17961.90پوائنٹس پر جا پہنچااسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32253.12پوائنٹس سے بڑھ کر 32479.82پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری سرگرمیو ں میں تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 57ارب57کروڑ42لاکھ58ہزار446روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب39ارب 73کروڑ9لاکھ 64ہزار109روپے سے بڑھ کر 82کھرب97ارب 30کروڑ52لاکھ 22ہزار555روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو 15ارب روپے مالیت کے 54کروڑ96لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ منگل کو 17ارب روپے مالیت کے 58کروڑ7لاکھ 66ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو مجموعی طور پر 422کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 257کمپنیوں کے حصص کی قیمتو ں میں اضافہ ،138میں کمی اور 27کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک لمیٹڈ 4کروڑ42لاکھ ،ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ32لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 3کروڑ18لاکھ ،فوجی فوڈز لمیٹڈ 2کروڑ75لاکھ اور پیس پاک لمیٹڈ 2کروڑ59لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں 54.49روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 790.00روپے ہو گئی اسی طرح 42.70روپے کے اضافے سے ہینو پاک موٹرز کے حصص کی قیمت 612.15روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت میں126.25روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے حصص کی قیمت گھٹ کر 16373.75روپے ہو گئی اسی طرح 25.90روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت کم ہو کر 475.20روپے پر آ گئی ۔