نئی دہلی  (ویب ڈیسک)

بھارت کی ریاست کیرالہ کو زیکا وائرس زد میں ہے اور 14 کیسز کی تصدیق ہوئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق زیکا وائرس کے سامنے آنے کے بعد بھارت میں محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کو الرٹ کر دیا گیا  ۔ کیرالہ کے 19 افراد کے نمونے نیشنل انسیٹیوٹ آف وائرالوجی میں بھیجے گئے تھے جن میں کچھ افراد میں زیکا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔کیرالہ کی وزیرصحت وینا راج نے کہا  کہ اس سے قبل 24 سالہ خاتون زیکا وائرس سے متاثر ہوئی تھیں، جس کے بعد مزید 19 لوگوں کے نمونے پونے میں واقع نیشنل انسیٹیوٹ آف وائرالوجی لیب میں بھیجے گئے جن میں طبی عملہ کے نمونے بھی موجود تھے۔