کراچی( ویب  نیوز)

ملک بھرمیں ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحی 21 جولائی بدھ کو ہوگی۔ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے اراکین اورمحکمہ موسمیات کے علاوہ سپارکو کے نمائندوں نے شرکت کی۔ رویت ہلال کمیٹی کو ملک بھرسے چاند کی رویت کے متعلق کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں کسی بھی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیاگیا ہے کہ یکم ذی الحج پیر کو ہوگی جبکہ عیدالاضحی 21جولائی بدھ کے روزہوگی۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک بھر میں اکثر علاقوں میں مطلع صاف رہا، کہیں ابرآلود بھی رہا۔محکمہ موسمیات نے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ دوربین لگائی جسے چاند دیکھنے کیلئے استعمال کیا گیا۔