معلومات نہ دینے کی صورت میں کارکردگی الائونس سے بھی محروم ہونا پڑے گا

اسلام آباد  (ویب ڈیسک)

آئی ایم ایف کی شرط پر اعلیٰ بیوروکریسی سے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ بیوروکریسی کو 31جولائی تک تمام بیرون ملک اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کی گئی، معلومات نہ دینے کی صورت میں کارکردگی الائونس سے بھی محروم ہونا پڑے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ بیورو میں کرپشن کو ختم کرنے کے لئے اور مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے تمام بیوروکریٹس پابند ہوں گے کہ وہ اپنے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات 31جولائی تک فراہم کریں اور اگر وہ ایسا نہیں کریں گے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کے الائونسز بند کئے جائیں گے ۔ فیصلے کا اطلاق تمام وزارتوں ، محکموں اور  ڈویژنوں کے اعلیٰ افسران پر ہو گا۔