صدر مملکت کی جانب سے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف ، پیشہ وارا نہ تیاری پراظہار اطمینان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں صدر مملکت عارف علوی کو مجموعی قومی سلامتی بشمول افغانستان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ عارف علوی کو ان کی خصوصی دلچسپی کے شعبے سائبرسکیورٹی پر بھی بریفنگ دی گئی۔ صدر پاکستان نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کاوشوں کی تعریف کی۔ عارف علوی نے پیشہ وارا نہ تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا۔