کوئٹہ (ویب ڈیسک)

بلوچستان کے علاقے سوراب میں کائونٹر ٹیر ارزم ڈیپارٹمنٹ( سی ٹی ڈی )نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق کائونٹر ٹیر ارزم ڈیپارٹمنٹ نے بلوچستان کے ضلع سوراب میں تاریکی ڈیم کے پہاڑی علاقے کے قریب ایک کامیاب انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن میں کالعدم تنظیم یونا ئیٹڈ بلوچ آرمی کے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق گرفتار دہشتگرد علاقے میں دہشت گردی کا ایک بڑے منصوبہ بنا رہے تھے جنہیں بروقت آپریشن کرکے انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا گیا۔گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت مواصلاتی آلات بھی برآمد کرلیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار دہشتگردوں کے انکشافات کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا۔ترجمان نے کہاکہ گرفتار دہشتگردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔