نئی دہلی (ویب ڈیسک)

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بھائی پرہلاد مودی ، مودی حکومت پر برس پڑے ۔آل انڈیا فیر شاپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر پرہلاد مودی نے تاجروں کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ مودی ہو یا کوئی اور انہیں تاجروں کے مطالبات ماننے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعظم مطالبات نہیں مانتا تو تاجروں کو جی ایس ٹی دینے سے انکار کر دینا چاہئے۔آل انڈیا فیر شاپ ایسوسی ایشن کے نائب صدر پرہلا مودی نے بھائی اور ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ آپ آخر تاجروں کی بات کیوں نہیں سنتے ؟ اب آپ کو سننا پڑے گی۔