KIEV, UKRAINE - 2018/10/20: Souvenir banknotes of 100 US dollars and 50 US dollars. (Photo by Pavlo Conchar/SOPA Images/LightRocket via Getty Images)

کراچی:ڈالر نے پھر اڑان بھر للی۔164روپے تک جاپہنچا
انٹر بینک میں 1.35روپے اوپن مارکیٹ میں 1.64روپے مہنگا ہوگیا۔ برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی ایک روپے اضافہ

کراچی( ویب  نیوز)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بالترتیب163روپے اور164روپے سے تجاوز کر گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 1.35روپے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالرکی قیمت خرید 162.50روپے سے بڑھ کر163.85روپ[ے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر163.95روپے ہو گئی اسی طرح1.64روپے کے اضافے سے مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر162.20روپے سے بڑھ کر163.70روپے اور قیمت فروخت162.60روپے سے بڑھ کر164.20روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں80پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 191.30روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت193.20روپے سے بڑھ کر194روپے ہو گئی جبکہ1روپے کے نمایاں اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 224روپے سے بڑح کر225.50روپے اور قیمت فروخت226روپے سے بڑھ کر227روپے پر جا پہنچی۔