کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیز ی ،انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا
سرمائے میں 65ارب روپے کااضافہ بھی ریکارڈ۔مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا

کراچی( ویب  نیوز)گذشتہ ہفتے مسلسل مندی کا شکار رہنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زبردست تیز ی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے کااضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ کاروباری سرگرمیوں میں بڑھوتری کے باعث72.42فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔نئے کاروباری ہفتہ کے پہلے روز سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،پیٹرولیم ،فوڈز ،بینکنگ اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور حصص کی خریداری کے سبب پیر کو کاروباری سرگرمیاں بلندیوں کی جانب گامزن رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 47100،47200،47300اور47400پوائنٹس کی4بالائی حدیں عبور کر گیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 47055.29پوائنٹس سے بڑھ کر 47453.25پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 148.18پوائنٹس کے اضافے سے 18837.05پوائنٹس سے بڑھ کر 18985.23پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32163.11پوائنٹس سے بڑھ کر 3241755پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں65ارب72کروڑ60لاکھ37ہزار953روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب42ارب 71کروڑ13لاکھ 61ہزار73روپے سے بڑھ کر 83کھرب8ارب 43کروڑ73لاکھ 99ہزار26روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 9ارب روپے مالیت کے 25کروڑ23لاکھ 45ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ جمعہ کو 13ارب روپے مالیت کے 39کروڑ90لاکھ 93ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر486کمپنیو ں کا کاروبار ہوا جس میں سے352کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،118میں کمی اور 16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 1کروڑ68لاکھ ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ59لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کرور37لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 1کروڑ15لاکھ اور حیسکول پیٹرول 1کروڑ7لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں 43.54روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 2854.26روپے ہو گئی اسی طرح 29.56روپے کے اضافے سے اے کے ڈی ہاسپیٹیلٹی 29.56روپے کے اضافے سے 423.70روپے ہو گئی جبکہ باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 80.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 1550.00روپے ہو گئی اسی طرح 36.01روپے کی کمی سے گیٹرون انڈسٹریز کے حصص کی قیمت گھٹ کر 454.00روپے پر آ گئی ۔