ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے
ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمتوں میں 5.98فیصد اضافہ  جبکہ آلو اور دال چنا کی قیمت میں 4.89فیصد اضافہ  ہوا
جون میں مہنگائی کی شرح9.7فیصد تھی۔جولائی میں خوردنی گھی6.70فیصد ، خوردنی تیل 6.56فیصد مہنگا ہوا،ادارہ شماریات

اسلام آباد (ویب  نیوز)ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جولائی 2021میں مہنگائی کی شرح 8.40فیصد رہی۔ادارہ شماریات کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح9.7فیصد تھی۔جولائی میں خوردنی گھی6.70فیصد ، خوردنی تیل 6.56فیصد مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر چینی کی قیمتوں میں 5.98فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ آلو اور دال چنا  کی قیمت میں 4.89فیصد اضافہ  ہوا۔ شہری  علاقوں میں دال مونگ کی قیمت میں11.36فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ چکن کی قیمت میں 10.07فیصدکمی ہوئی ہے۔دال ماش 5.18اور دال مسور 1.24فیصد سستی ہوئی ۔ جون کے مقابلہ میں جولائی میں شہروں میں ٹماٹر 82.4فیصد مہنگے ہوئے۔ جولائی میں ماہانہ بنیادوں پر پیاز32.5فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق دیہات میں ٹماٹر 101.6فیصد جبکہ پیاز  47.6فیصد مہنگے ہوئے۔ جبکہ سالانہ اعداوشمار کے مطابق شہروں میں سالانہ بنیادوں پر خوردنی گھی کی قیمت میں 32.85فیصد  اور کوکنگ آئل 31.70فیصد کا اضافہ ہوا ہے، سالانہ بنیادوں پر انڈوں کی قیمت میں 24.07فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ چینی23.01فیصد مہنگی ہوئی ہے۔ آٹے کی قیمت میں سالانہ بنیادوں پر 14.92فیصد اضافہ ہوا ہے،  سالانہ بنیادوں پر شہروں میں ٹماٹر کی قیمت میں 21.82فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دال مونگ20.75فیصد سستی ہوئی ہے۔ جبکہ سالانہ بنیادوں پر چکن 13.02فیصد جبکہ سبزیاں6.63فیصدسستی ہوئی ہیں۔ ادارہ شماریات کی دستاویزمیںمزید بتایا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل33.43فیصد مہنگا ہوا ہے جبکہ گھی 29.41فیصد  مہنگا ہوا ہے۔  ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران گرم مصالحہ جات کی قیمتوں میں 16.7فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران دودھ، گوشت اور مکھن کی قیمت میں 13فیصد اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر بجلی  چارجز  21.72فیصد اضافہ ہوا ہے۔