مظفرآباد (ویب ڈیسک)

آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے  کہا ہے کہ طلبہ کی صلاحیتوں میں اضافہ اور تعلیمی سہولیات میں بہتری کیلئے تحقیقی اور تخلیقی اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ دو حاضر کے تقاضوں کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں ہم جامعہ کشمیر میں ریسرچ میں مصروف اسکالرز کو تمام سہولیات مہیا کرینگے۔ شعبہ ایڈوانس سٹیڈیز اینڈ ریسرچ کے زیر اہتمام سے یقینا ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی مشکلات کم ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے یونیورسٹی بورڈ آف ایڈوانس سٹیڈیز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق بورڈ آف ایڈوانس سٹیڈیز اینڈ ریسرچ کا76واں اجلاس رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز پروفیسر ڈاکٹر انصر یاسین ڈائر یکٹر پلاننگ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ اجلاس میںڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان،ڈین فیکلٹی آف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم خان،چیف لائبریرین پروفیسر ڈاکٹر ندیم حیدر بخاری، رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل ، ڈائریکٹر فنانس پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق اعوان ، ڈائریکٹر ایڈوانس سٹیڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق ،ڈائریکٹر پلاننگ ، کنٹرولر امتحانا ت سمیت سربراہان شعبہ جات اور آفیسران نے شرکت کی۔بورڈ آف ایڈوانس سٹیڈیز کی جانب سے اجلاس کے آغاز میں یونیورسٹی ویب سائٹ پرایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کیلئے تھیسیز اپ لوڈ کرنے کیلئے بنائے گئے Thesis Repository System کا بھی وائس چانسلر نے افتتاح کیا۔ رئیس جامعہ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق ڈائریکٹر شعبہ ہذا اور ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد صغیر کی مذکورہ پروگرام کو جامعہ کی ویب سائٹ پر لانچ کرنے کیلئے کی جانے والی کا وشوں کو سراہا،رئیس جامعہ نے شعبہ ایڈوانس سٹیڈیزاور شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈوانس سٹیڈیز پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق نے بتایا کہ جامعہ کشمیر ریاست کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے جس میں ہزار وں طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیںجبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کی آسانی کیلئے Thesis Repository System سے جامعہ کشمیر کے فیکلٹی ممبران اور ریسرچ اسکالرز مستفید ہو سکیں گے ۔اجلاس میں 59ایجنڈہ آئیٹم تھے، جس پر شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔