جاری امتحا نات ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے
تعلیمی اداروں کے حوالے سے آئندہ اجلاس 25 اگست کو ہوگا، نیوز کانفرنس
اسلام آباد (ویب ڈیسک)
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبوں میں بتدریج سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جبکہ وزیر تعلیم سندھ حالات کا جائزہ لے کر تعلیمی اداروں کوکھولنے کا فیصلہ کریں گے۔ اجلاس کے بعد انہوں نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھلیں گے۔ ملک بھر کی جامعات میں طلبہ و اساتذہ اورسکول بسوں کے ڈرائیوروں کی ویکسی نیشن 31 اگست تک لازمی قرار دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں 8 اگست تک تعلیمی ادارے پہلے سے ہی بند ہیں سکول کھولنے کا فیصلہ وزیر تعلیم سندھ جائزہ لینے کے بعد کریں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ جامعات میں ویکسی نیشن کی کمی ہے لہذا اس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اس لئے وزراء تعلیم سے گزارش کی گئی اپنے اپنے صوبوں میں جامعات کے اندر طلباء اساتذہ اوردیگر عملے کی ویکسی نشن کی جائے گی اس کیلئے 31 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ اس تاریخ تک ویکسی نیشن ہو جانی چاہیے جاری امتحا نات ٹائم ٹیبل کے مطابق ہوں گے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کمپلسری مضامین میں طلباء کو 5 فیصد اضافی نمبر دئیے جائیں گے۔ ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری رہے گا تعلیم سے وابستہ تمام اداروں کی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے تعلیمی اداروں کے حوالے سے آئندہ اجلاس 25 اگست کو ہوگا۔